مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار کمی کے بعد 88 ہزار روپے ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ہی دن میں 38 ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1505 ڈالر ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی کم قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظرآیا اورسونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1 ہزار روپے اور857 روپے کی واضح کمی نظر آئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر75 ہزار 446 روپے پر پہنچ گئی۔