برطانوی حکومت نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی ہیں، برطانوی پولیس افسران پاکستان بھیجے جائیں گے۔
ایک برطانوی اخبار کے مطابق حکومت برطانیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزاد ی کیٹ میڈ لٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی چیک کرنے کیلیے برطانوی پولیس افسران پاکستان بھیجے جائیں گے ۔
پاکستان آنیوالے برطانوی پولیس افسران شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے سیکیورٹی انتظامات چیک کریں گے ۔ برطانوی پولیس ان مقامات کاجائزہ لے گی جہاں پر شاہی جو ڑا قیام کرے گا اور ان روٹس کو بھی چیک کرے گی جہاں سے شہزادہ اور شہزادی گزریں گے۔