امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو
امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو

ٹرمپ کا امن سے فرار۔طالبان سے مذاکرات معطل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1170469618177236992

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں،انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے غلط بیانیہ بنانے کیلیے طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طورپرطالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کومارڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔
امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پرراضی نہیں ہوسکتے اوریہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے توپھرشاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیزمعاہدے پربات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آخرافغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں؟۔