انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمد چراغ حیدر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل محمد عامر اور میجر جنرل خالد ضیاءکو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔