فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی آئی ڈی سی آرڈیننس سے متعلق حکومتی درخواست سماعت کےلیے مقرر

سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی) آرڈیننس سے متعلق حکومت کی درخواست سماعت کےلیے مقررکردی۔

عدالتی بینچ 19 ستمبرکو درخواست کی سماعت کریگا۔اٹارنی جنرل نے جی آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات فوری سماعت کےلیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

صنعت کاروں کو اربوں روپے کے ٹیکس معافی کا معاملے پر سپریم کورٹ میں حکومتی درخواست کی سماعت 19 ستمبرکوہوگی۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 2017 سے زیرالتوا ہیں۔

مقدمات کے زیرالتوا ہونے کی وجہ سے حکومت کو ریونیو کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2012 سے دسمبر 2018 تک جی آئی ڈی سی کی مد میں 417 ارب روپے تھے جسے وزیر اعظم نے آرڈیننس کے ذریعے معاف کیا تھا۔

حکومت نےمختلف کمپنیوں کو جی آئی ڈی سی کی معافی کے لئے صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا تھا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تنازعے کے باعث شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔