شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

فواد چوہدری کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کے لیے مقرر

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے درخواست پرسماعت کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس سے کازلسٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل درخواست پرسماعت کریں گے۔

فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائرکی ہے، جس میں فواد چوہدری پراثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔