خطاب کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔فائل فوٹو
خطاب کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔فائل فوٹو

یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث منگل کو ہوگی

برسلز میں یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر فوری قرارداد(ارجنسی ریزولیشن) بحث کے لیے آگئی ہے۔

یورپین کمیشن کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پر منگل کے روز پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔جس کے بعد اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔

چھ  ہفتوں کے کرفیو اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی آبادی کو طاقت کے زور پر محبوس کرنے کے عمل پر آخر کار دنیا بول پڑی۔

یورپی پارلیمنٹ میں اس بحث کیلئے اس ماہ کی 2 تاریخ کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا تھا۔