ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہا ہے۔فائل فوٹو
ترقی کا پہیہ الٹاگھوم رہا ہے۔فائل فوٹو

قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ اہم ہے۔سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قومی یکجہتی اوراتحاد ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز ہے۔

کوئٹہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مظفر اباد کے جلسے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو ساری سیاسی قیادت ایک صف میں نظرآتی مگرافسوس کہ وزیراعظم نے ابھی تک اپنی ذمے داری کو محسوس نہیں کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جب بات کشمیر کی ہو تو ساری سیاست ایک طرف رہ جاتی ہے، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے خطاب کے موقع پر قوم کو سیسہ پلائی دیوارکی طرح نظرآنا اورکشمیریوں کو واضح پیغام جانا چاہیے تھا مگر صدرکے خطاب میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایسا نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے ملک کے معاشی حالات ابتری کا شکار ہیں، آئی ایم ایف اور ولڈ بینک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے، حکومت ضد چھوڑ کرملک کی معیشت کو بہترکرے۔ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا مسائل کاحل نہیں ہمیں مل کر بیٹھنا اور مسائل کو حل کرنا ہو گا۔