طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو
طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو

جے یو آئی کے مطالبات۔عمران خان کا استعفیٰ،اسمبلیوں کی تحلیل،نئے الیکشن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہ ہونے کی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ نہ بھی آئیں تو لوگوں کا سیلاب ہوگا،چارٹرآف ڈیمانڈمیں عمران خان کا استعفیٰ،اسمبلیوں کی تحلیل اورنئے الیکشن شامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں جے یوآئی (ف) کے سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہمیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب وعظ ونصیحت نہ کرو اسلام آباد لے کرچلو،بلاول بھٹو کا شکریہ کہ انھوں نے سیاسی واخلاقی حمایت کا کہا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہماری صفوں میں شامل ہوں گے،مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہ ہونے کی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

عبد الغفورحیدری نے کہا کہ جس حکومت کو ٹھیک نہیں سمجھتے اس کے خلاف آخرتک جائیں گے،وزیر داخلہ کہتے کہ ہم نے اسلام آباد نہیں آنا توپھرانہیں کیا پریشانی اورخوف ہے؟پیپلزپارٹی اور ن لیگ ساتھ نہ بھی آئیں تو لوگوں کا سیلاب ہوگا،چارٹرآف ڈیمانڈمیں عمران خان کا استعفا،اسمبلیوں کی تحلیل،نئے الیکشن شامل ہیں۔