ترک صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا،وفد کو ایل او سی اورورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ترک صحافیوں کے وفدنے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا ، وفد کو فروری کے پاک بھارت تنازع بارے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ترک صحافیوں کے وفد کو کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
وفدکومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاگیا۔ ترک صحافیوں کا وفد 17ستمبرکومظفرآباد اور18ستمبرکوچکوٹھی بھی جائیگا ۔