سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ باراورلاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کی درخواستوں پراعتراضات کےخلاف اپیلوں کی چیمبر میں سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر پیش ہوئے۔
عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرارکے اعتراضات ختم کر دیے،عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔