عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے۔فائل فوٹو
عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے۔فائل فوٹو

بھارت نے گلوکار عدنان سمیع پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت لینے والے گلوکار عدنان سمیع پربغیراجازت جائیداد کی خریداری پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے گلوکارعدنان سمیع پر ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر ممبئی میں فلیٹ خریدنے پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے، بھارت میں کوئی بھی غیر ملکی شہری ریزرو بینک کی اجازت کے بغیر جائیداد نہیں خرید سکتا۔