وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم کی سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت، کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرگفتگو کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اورسعودی تیل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کی۔
اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔