سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسی کی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسی کی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا ہے، بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، منیب اختر، یحیی آفریدی،جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظورملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہرعالم اورجسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسی کے معاملہ پر تشکیل دیے گئے فل کورٹ بینچ کی سربراہی جسٹس عمرعطا بندیال کریں گے جب کہ کیس کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا۔