مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو
مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو

ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد10ہزار سے بڑھ گئی۔حکومتی اعتراف

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی،انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، مرض پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلیے کوشش کرینگے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، تشویشناک صورتحال کے سبب ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلیے بھی مربوط لائحہ عمل کے تحت کام ہو رہا ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ڈینگی کےخدشے کی صورت میں بنیادی مرکز صحت سے ابتدائی معائنہ کرائیں جہاں مریضوں سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ ڈینگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلیے ہاٹ لائن مختص کر دی گئی ہے۔ ڈینگی سے نمٹنے کیلیے بہت سے اقدامات کر لیے، مرض سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔