کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے سینئراہلکار کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پرشیرجان اسٹاپ کے قریب موبائل فونزکی دکان کے ساتھ نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔
وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے نصب بم کو مشتبہ جان کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ پولیس اوردیگرحکام بم نصب کرنے والے ملزمان کے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔