نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

جج ویڈیو اسکینڈل۔نواز شریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

جج ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر نواز شریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل فیصلے کے خلاف نظرثانی دائرکرنے کیلیے مہلت مانگ لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکرنے کی معیاد ختم ہو رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائرکرنے کیلیے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے نواز شریف کو 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ یاد رہے نظرثانی دائر کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔