مسلم لیگ ن سابق وزیر خزانہ رانا افضل کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ایف آئی سی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ رانا افضل کی دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا تھا، تاہم اتوار کے روز انہیں طبیعت دوبارہ بگڑنے پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا افضل نازک حالت میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔