27 ستمبر کے دن کی تھیم ’لیٹ اس سیو دی انوسنٹ چلڈرن آف کشمیر‘ ہے۔فائل فوٹو
27 ستمبر کے دن کی تھیم ’لیٹ اس سیو دی انوسنٹ چلڈرن آف کشمیر‘ ہے۔فائل فوٹو

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے27ستمبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھرمیں27 ستمبرکو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے 27ستمبرکومظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم سیاہ منانے کااعلان کیاہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 27ستمبرکوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم سیاہ منانے کیلیے ٹوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔27ستمبرکو سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔

اس دن ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارکے لیے ریلیاں اورجلسے منعقد کیے جائیں گے۔ 27 ستمبر کے دن کی تھیم ’لیٹ اس سیو دی انوسنٹ چلڈرن آف کشمیر‘ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی 27ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی قانونی حیثیت بدلنے اوروہاں پچاس روز سے جاری کرفیو کے تناظرمیں وزیراعظم عمران خان کا خطاب بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔