تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دوبارہ سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سال بعد پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دوبارہ سننے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم اکتوبرکوہوگی۔

الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے،الیکشن کمیشن یکم اکتوبر سے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا جائزہ لے گا،درخواست گزاراکبرایس بابر کو وکیل کے ذریعے نوٹس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آخری سماعت مارچ 2018 میں ہوئی تھی۔