اسلامو فوبیا کےخاتمے کے لیے مؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
اسلامو فوبیا کےخاتمے کے لیے مؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

پاکستان،ترکی اور ملائشیا کاانگریزی چینل لانے کا فیصلہ

پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے’ صدراردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اورمیں نے آج ملاقات کی اورفیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک مل کرایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلیے مختص ہوگا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس چینل کےذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں، جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا؛ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا؛اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی/واقفیت کیلیے سیریز/فلمیں تیار کی جائیں گی اورمیڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔