آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اورٹی وی نشریات معطل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پرمعطل ہے،قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیواورسخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اوردیگراشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار9 سو کروڑکا نقصان ہو چکا ہے،وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیوکے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔