دوسرا ایک روزہ میچ اب 29 ستمبر کی بجائے 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
دوسرا ایک روزہ میچ اب 29 ستمبر کی بجائے 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

دوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے پر آئی سی سی کا مضحکہ خیز ٹوئٹ

سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے ایک دن کیلیے موخر ہونے پر آئی سی سی نے مضحکہ خیز ٹوئٹ میں کھیل کے پرستاروں سے یہ سوال کر دیا کہ انہوں نے کبھی سنا ہے کہ بارش اس قدر تیز ہوئی ہو کہ کوئی میچ دو دن آگے بڑھا دیا جائے۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پراس سوال کو بھارتی میڈیا خوب اچھال رہا ہے حالانکہ میچ دو نہیں ایک دن کیلیے موخر ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں جمعے کے روزدوپہر 3بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا،تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد گراﺅنڈ اسٹاف کی جانب سے انسپیکشن کے بعد میچ ریفری فیصلہ کریں گے کہ میچ ہو سکتا ہے لیکن بارش رکنے کے باوجود گراﺅنڈ کی آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔
پی سی بی نے مزید بارشوں اور گراﺅنڈ کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے دوسرے مقابلے کا شیڈول تبدیل کردیا اور اب یہ میچ اتوار کی بجائے پیرکے روز کھیلا جائےگا۔