دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 10 اوورز میں 47 رنزبنا لیے ہیں ۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کرکٹ کی بہارآ گئی، پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔
قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زماں ، امام الحق ، بابراعظم ،حارث سہیل، افتخاراحمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
کرکٹ دیوانے بھی چھکے چوکوں اور وکٹوں کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہو گئے، قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی جیت پرنظریں جما لیں۔
کپتان سرفرازاحمد سمیت قومی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے جسے سب یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
گذشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹیم کو جوائن کرتے ہی تیاریاں تیزکر دیں، فٹنس مسائل سے دوچار حسن علی کے متبادل پر نظریں جم گئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا۔