مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا

امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

مواخذے کےلیے قرارداد نومبر تک پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ اموراورنگرانی کمیٹیوں کے سربراہان کی طرف سے ٹرمپ کے وکیل رُوڈی گوئیلیانی کو سمن جاری کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور یوکرائن کے اعلی حکام میں روابط کا ریکارڈ پیش کریں۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1178780049610280960

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں تعینات، امریکی سی آئی اے کے ایک نامعلوم افسر نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے سربراہ پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کروائیں۔

اس الزام پر ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نامعلوم افسر کی شناخت ظاہر کی جائے۔ اسی تسلسل میں اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر بالکل من گھڑت الزام لگایا گیا ہے۔