محکمہ موسمیات نے شہر میں رواں ہفتے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے شمالی حصوں سمیت سندھ اور بلوچستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے زیراثر شہر میں مطلع ابر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی جب کہ بلوچستان کے 80 فیصد علاقوں میں یہ سسٹم اچھی بارشیں برسائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 4 سے 5 اکتوبر کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 6 اکتوبر کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جب کہ 30سالہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔