مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 
مقتول وحید گل کراچی پولیس کے شعبہ سی آئی اے میں تعینات اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔فائل فوٹو 

بھارت کے خلائی سائنسدان کو گھر میں قتل کر دیا گیا

بھارتی خلائی ادارے ” آئی ایس آر او “ کے سائنسدان سریش کمار کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیاہے ۔

بھارتی خلائی ادارے کے 58 سالہ سائنسدان سریش کمار حیدرآبادمیں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔بھارتی سائنسدان حیدرآباد کے علاقے امرپیت میں واقع فلیٹ میں اکیلے ہی رہتے تھے اور ”نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر“میں تعینات تھے جو کہ خلائی ادارے آئی ایس آر او کا ہی ونگ ہے ۔

سریش کمار کا خاندان چنئی میں ہی رہائش پذیر ہے تاہم انہیں اس وقت تشویش گزری جب وہ کئی مرتبہ کوشش کے باوجود بھی ان سے رابطہ نہ کر پائے جس پر اہل خانہ کی جانب سے ان کے ساتھیوں سے حیدرآباد میں رابطہ کیا گیا ،جب ان کے ساتھ کام کرنے والے دوست سریش کمار کے فلیٹ پر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

نہوں نے مسلسل گھنٹی بجانے کے بعد کوئی رد عمل نہ دیکھا تو وہ دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں خلائی سائنسدان مردہ حالت زمین پر پڑے تھے ۔

حیدرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،پولیس کو شبہ ہے کہ ان کو سرپربھاری چیز سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ وہ اپارٹمنٹ کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں ، سریش گزشتہ بیس سالوں سے حیدرآباد میں ہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے،ان کی اہلیہ حیدرآباد میں ہی نوکری کرتی تھیں لیکن 2005 میں ان کا چنئی میں ٹرانسفر کر دیا گیا ۔سریش کمار کا بیٹا اس وقت امریکہ میں ہے جبکہ بیٹی دہلی میں رہتی ہے ۔