اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔فائل فوٹو
اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔فائل فوٹو

سعودی عرب نے کشمیر پر بھارت کی حمایت کی۔بھارتی دعویٰ

 بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کی حمایت و تائید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں دوگھنٹے ملاقات میں سعودی عرب نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دونوں ملکو ں کے درمیان کئی معاہدے طے ہوئے۔

اجیت ڈوال نے کہا کہ اس موقع پر کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سمجھتے ہیں۔ ان کی  ملاقات پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعدہوئی ہے۔

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال ان دنوں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ ہند و سعودی کے درمیان اچھے رشتہ مانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان وزیر اعظم عمران خاں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان مسلسل سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ اپنے رشتہ مضبوط کرنے کی کوششوں میں لگاہوا ہے۔