کراچی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خنک کر دیا جبکہ آج بھی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں رات گئے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں تیزاورکہیں ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی میں بارش ہوئی۔
بارش ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جس کی وجہ سے صبح دفاتر جانے والے خواتین و حضرات اور اسکول، کالج، مدرسے اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ و طالبات کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔
شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا جن میں صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور وغیرہ شامل ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔