حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے اسٹاف سے بتایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے اسٹاف سے بتایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

پیرس پولیس ہیڈکوارٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک

پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاقو سے لیس شخص نے پولیس ہیڈکوارٹر میں پولیس افسران پر حملہ کیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے اسٹاف سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حملے کے بعد نزدیکی میٹرواسٹیشن کو بند کر دیا گیا اورحملے کے وجہ جاننے کیلئے کی جارہی ہیں۔

پیرس کی پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی حملہ 45 برس کے قریب تھی اور وہ 20 سال سے پولیس فورس کے انتظامی عہدے پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون نے متاثرہ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اورحملے کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی فرانس بھر میں پولیس اہلکاروں نے افسران کیخلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کیخلاف ہڑتال کی تھی۔