انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کر دیا جائے گا، ایف بی آر ذرائع
انگور اڈہ پر اگلے دو سے تین ماہ میں آپریشنل کر دیا جائے گا، ایف بی آر ذرائع

تاجروں نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مطالبات تسلیم کرنے کیلیے 3دن کی مہلت  دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 3دن میں جائز مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کی تاجر برادری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیگی۔

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد میں نئے ٹیکسز اور معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر کنونشن ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہو ئے تا جر رہنماؤں نے حکو مت اور ایف بی آر کی معاشی پالیسیوں پر زبر دست تنقید کی۔

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اورچیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی،سید عبدالقیوم آغا کی قیادت میں میلوڈی سے ایف بی آر کی طرف تحفظ معیشت مارچ کیا گیا جسے انتظامیہ نے نادرہ چوک پر روک دیا جہاں پر تاجروں نے دھر نا دیا۔

اس موقع پر ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔ ایف بی آر کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کاشف چوہدری نے کہا ہم ایف بی آر کو 3دن کا ٹائم دے رہے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھرکی تاجر برادری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے پرمجبور ہو جائے گی۔