فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیاقت قائم خانی کو زائداثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کےخلاف نیب کواور ثبوت مل گئے ہیں،لیاقت قائمخانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا،کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدوارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ،نیب نے سابق ڈی جی لیاقت قائمخانی کے گھر چھاپے کے دوران ثبوت حاصل کئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں پہلے ہی گرفتارہیں اورجوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔