سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آبادبلالیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کرلیا،وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان شام کو ملاقات ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ اور پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغور آنے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار آزادی مارچ سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لیں گے،پنجاب میں ڈاکٹرزکی ہڑتال سے متعلق بھی وزیراعلیٰ وزیراعظم سے مشاورت کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب نمازجمعہ کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔