آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی امورپربات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،معززمہمان کوجی ایچ کیوآمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمدبن حارث نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورعلاقائی امن واستحکام کیلیے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔
عمانی جنرل نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلیے پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں،آئی ایس پی آرکے مطابق عمان کے چیف آف اسٹاف نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے۔