سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیاگیا۔فائل فوٹو
سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیاگیا۔فائل فوٹو

سرفراز احمد کو تینوں طرزکی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرزکی قیادت سے برطرف کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اظہرعلی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کر دی گئیتاہم ون ڈے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب  دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی محمد حفیظ یا شعیب ملک میں سے کسی کو سونپی جائے گی کیوں کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بابراعظم ابھی ذمے داری کو سنبھالنے کے لیے ناتجربہ کار ہیں البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہفتے کو متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے نئے کپتانوں کا اعلان بہت جلد کرے گی جب کہ پاکستان آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف سریز میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ ریکنگ میں پہلے نمبر پرموجود پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث سرفراز کو بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا تھا ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کا کپتانی سے ہٹائے جانے پرموقف بھی سامنے آگیا ،قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت اعزاز کی بات تھی،اظہرعلی اور بابراعظم کیلیے دعاگو ہوں ،سرفراز احمد نے کہا کہ کوچزاور پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں ۔