ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میتیں وصول کرنے کے لیے ایمبولینسیں واہگہ بارڈربھیجی گئیں۔فائل فوٹو
ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میتیں وصول کرنے کے لیے ایمبولینسیں واہگہ بارڈربھیجی گئیں۔فائل فوٹو

ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم۔ 9 افراد جاں بحق

ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میانوالی کے علاقے ہیڈ پکہ کے قریب ملتان روڈ پر ایمبولینس اورٹرالرآپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوری بعد ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کا شکار ایمبولینس مریض کو بھکر سے راولپنڈی لے جارہی تھی اور اس میں 3 بچے،3 عورتیں اور3 مرد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں ایمبولیینس میں سوار کوئی بھی شخص بچ نہ سکا۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیورغلام حسین، محمد ندیم، محمد نوید، تاج بی بی،مریداں بی بی، صبا ،جویریا، انشال اور ایان کے نام سے ہوئی ہے۔