صوبائی وزیر نواب وسان کے پی اے نوید وسان کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔فائل فوٹو
صوبائی وزیر نواب وسان کے پی اے نوید وسان کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔فائل فوٹو

کراچی میں جعلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف۔ملزم گرفتار

سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈیفنس میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر جعلی انڈے فروخت کرنے والے دکاندار کو انڈوں سمیت گرفتار کرلیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہری کی شکایت پرکراچی کے علاقے ڈیفنس فیز6 میں کارروائی کی اور اس دوران جعلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف ہوا۔

فوڈ اتھارٹی نے دکان سے 20 جعلی انڈے برآمد کرلیے اور دکان کے مالک جمیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔

واقعہ کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نواب وسان کے پی اے نوید وسان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق 2 روز قبل نواب وسان کا ملازم ڈیفنس فیز 6 میں واقع دکان سے 2 درجن انڈے خرید کر لایا، انڈے جب گھر میں پکائے تو وہ پلاسٹک بن گئے جو جعلی انڈوں کی پہچان ہے، اس بات کی اطلاع سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ اور درخشاں پولیس کو دی گئی جس پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جعلی انڈوں کی فروخت کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم جمیل احمد کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔