اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نےعبوری ضمانت میں 12مئی تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

اسلام آبادہائیکورٹ نے اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آبادہائیکورٹ نے کرپشن کیسز میں سابق وزیر اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے نیب کو 4 نومبر تک اکرم درانی کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے کرپشن کیسز میں اکرم درانی کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے عدالت نے نیب کو 4نومبرتک اکرم درانی کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے اکرم درانی کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیدیا،عدالت نے اکرم درانی کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 4نومبرتک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اکرم درانی پرغیرقانونی بھرتیوں اورآمدن سے زائداثاثے بنانے کاالزام ہے۔