سرگودھا میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے تین مجرمان کو 104 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی فحش ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مجرم عدنان جاوید، اظہر بلال اورعاطف رضا کے خلاف 17 نومبر2017 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 5 طالبات نے اپنے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی شکایت درج کروائی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان طالبات سے دوستی کرتے، ان سے زیادتی کرتے اور فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر چکے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان جاوید کو 44 سال قید اور4 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم اظہر بلال کو47 سال قیداور ساڑھے 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ مجرم عاطف رضا کو13 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔