ریفرنس دائر ہونے تک عدالت کے سامنے کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔فائل فوٹو
ریفرنس دائر ہونے تک عدالت کے سامنے کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔فائل فوٹو

مریم نواز کو نواز شریف کے پاس اسپتال منتقل کرنے کی اجازت

وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ناسازی طبعیت کی شکار مریم نواز کو والد نواز شریف کے پاس اسپتال منتقل کرنے کی اجازت  دے دی ہے امکان ہے انہیں نواز شریف کے سامنے والا کمرہ دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے دوران مریم نوازکی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں علاج کی ضرورت پڑگئی ہے اب انہیں والد کے ساتھ ہی زیرعلاج رکھا جائے گا جہاں وہ والد کے ساتھ وقت گزار سکیں گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جتنا بھی ہوسکا انہیں اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جائے۔

گورنرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے میری نواز شریف کی صحت سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، وزیراعظم نے مجھے اور پنجاب حکومت کو نواز شریف کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کو ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جتنا وقت مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کے لیے دیا جاسکتا ہے وہ دیا جائے، ہماری نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں اوردعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے، کوٹ لکھپت انتظامیہ کو مریم نواز کی اجازت ملنے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے کسی بھی وقت انہیں میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے لایا جاسکتا ہے۔