ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو
ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے انصارالاسلام پرپابندی عائدکر دی

وزارت داخلہ نے انصارالاسلام پرپابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصارالاسلام جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طورپرکام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طورپرسرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔