اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلیے درخواست کی جلد سماعت کیلیے شہباز شریف کی متفرق درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلیے درخواست پر جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔
درخواست خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کودل کادورہ پڑنے کے خطرات ہیں۔
سابق وزیراعظم کوگزشتہ روزانجائناکامسلسل شدیددردہوا،معا لجین نے انجائناکی تکلیف ہونے کے بعدنشان دہی کی ،موجودہ علامات سے دل کے خطرے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت جلد کی جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے 12بج کر15منٹ پر سماعت شروع کرنے کا وقت مقرر کیا گیا ،جسٹس عامر فاروق کو رخصت کے باعث انہیں بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔