برطانیہ کو31 اکتوبرکو یورپی یونین سے ہرحال میں انخلا کرنا تھا ۔فائل فوٹو
برطانیہ کو31 اکتوبرکو یورپی یونین سے ہرحال میں انخلا کرنا تھا ۔فائل فوٹو

یورپی یونین سے انخلا کیلیے برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت مل گئی

بریگزٹ ڈیل پر اختلافات اور تنازعات میں گھری برطانوی حکومت کو یورپی یونین کی جانب سے انخلا کے لیے31 جنوری 2020 تک کی مہلت مل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپریورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے لکھا کہ یورپی یونین نے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دیدی۔ فیصلے کو جلد باضابطہ تحریری شکل میں جاری کیا جائے گا۔

برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کے ڈپلومیٹس کے برسلز میں ہونے والے اہم اور ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔برطانیہ کو31 اکتوبرکو یورپی یونین سے ہرحال میں انخلا کرنا تھا جس کی ڈیڈ لائن خود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دی تھی۔