ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں۔فائل فوٹو
ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں۔فائل فوٹو

حکمرانوں کو ہماری تصویر سے بھی خوف آتا ہے،مولانافضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ پوری قوم کی ترجمانی کر رہا ہے۔

ملتان سے آزادی مارچ کی اگلی منزل کی جانب سے روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمن نے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے آئین پاکستان کو میثاق ملی تسلیم کیا ہے، ہم اپنے آئینی حق اور وطن عزیز کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں،آزادی مارچ پوری قوم کی ترجمانی کر رہا ہے، حکمرانوں کو ہماری تصویر سے بھی خوف آتا ہے، حکومت پرامن لوگوں سے کیوں خوف کھارہی ہے؟

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا مودی کامیاب ہو گا تو مسئلہ کشمیر حل ہو گا، مودی کامیاب بھی ہو گیا اوراس نے مسئلہ حل بھی کردیا، کشمیرکو بیچ کر مگرمچھ کے آنسو بہائے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی تقریراگراتنی اچھی تھی تو اس کا کوئی اثر ہونا چاہیے تھا، اقوام متحدہ میں اگلے دن ووٹنگ ہوئی کسی نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔