واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فائل فوٹو
واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فائل فوٹو

تیز گام ایکسپریس میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔عینی شاہد

تیز گام ایکسپریس میں آگ سلنڈر دھماکے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ سے لگی،واقعہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا رات سے ہی بوگی نمبر 12 میں جلنے کی بو آ رہی تھی، سپارک سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کچھ نہ کیا گیا، چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔

ان کا کہناتھا کہ بوگیوں سے رات سے بدبو آ رہی تھی،مسافروں کی شکایت پر ریلوے انتظامیہ نے شکایت کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 70جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔

یاد رہے پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں، ریلوے ریکارڈ کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔