20 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچادیاگیاہے۔فائل فوٹو
20 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچادیاگیاہے۔فائل فوٹو

سمندری طوفان۔بنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی،20افرادہلاک

سمندری طوفان بلبل بنگلہ دیش کے بنگال اور بھارت کے سرحدی علاقوں سے ٹکرا گیاجس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثرہواہے،حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 8بنگالی اور بھارت ک10 شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچادیاگیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث بھارت کا کلکتہ ،بنگلہ دیش کا چٹاگانگ ایئرپورٹس اوردونوں بڑی بندرگاہیں چٹاگانگ اورمونگلا کو بھی بند کردیاگیاہے۔

بنگلہ دیش میں قدرتی آفات کے ادارے کے سیکریٹری شاہ کمال کہتے ہیں کہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے پانچ ہزار پانچ سو پناہ گاہیں تیارکی گئی ہیں۔

ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اختتام ہفتہ تک آگے بڑھ جائے گا۔