اسرائیلی فورسزکی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ کے علاقہ میں ایک فلسطینی کمانڈرکے گھرپر بمباری کرکے باہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ کو شہیدکردیاگیا۔
اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے والے ابولعطا کو اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔
فلطسینی کمانڈر کی تنظیم اسلامی جہاد نے باہا ابوالعطا کے جاں بحق ہونے اوران کے گھرپراسرائیلی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ایک عمارت میں علی الصبح دھماکے کے نتیجے میں ابوالعطا کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوگئیں جب کہ دھماکے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تنظیم اسلامک جہاد کی جانب سے کمانڈر کی ہلاکت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کمانڈر ابولعطا اور حماس نے اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے،فلسطیبنیوں کیلیے آواز بلند کرنے والی تنظیم حماس نے بھی ابوالعطا پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینی کمانڈر کے گھر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ابو العطا کے خلاف آپریشن کی منظوری دی تھی۔