غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مزید4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
آج کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید چار فلسطینی مجاہدین کی شہادت کی اطلاع ہے،غزہ کے محکمہ صحت نے ان شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔
غزہ پٹی میں گزشتہ دو روز سے ہونے والے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘اسلامی جہاد’ نامی تنظیم کے راکٹ داغنے کا سلسلہ منگل 12نومبر سے جاری ہے اوراب تک دو سو کے قریب راکٹ داغے جا چکے ہیں۔ اسرائیل میں بظاہران راکٹوں سے کسی جانی و مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روزاسرائیلی فضائی حملوں میں 8 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی تھی اسلامی جہاد نامی تنظیم راکٹ نے اسرائیلی حملے کے جواب میں داغنا شروع کیے تھے، جس میں ان کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کی شہادت ہوئی تھی۔
عسکری تنظیم کی جانب سے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد جوابی انتقامی کارروائی شروع کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ 42سالہ ابوالعطا مضبوط تنظیم اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈز کے سربراہ تھے۔ اُن کو ٹارگٹ کرکے اسرائیلی حملے میں شہیدکیا گیا۔