وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں ملکی سییکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کشمیراورکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اورمقبوضہ کشمیر،مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پروزیراعظم نےسرحدوں کےدفاع میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا،وزیراعظم نےداخلی سیکیورٹی اوراستحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔
وزیراعظم نےجاری سماجی ومعاشی ترقی میں سہولت دینےپربھی فوج کی کوششوں کوسراہا۔وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ ملکی ترقی کے لیےامن واستحکام اورسلامتی ناگزیرہے۔