پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔فائل فوٹو
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔فائل فوٹو

ڈیوس کپ مقابلے قازقستان میں ہوں گے۔پاکستان کی اپیل مسترد

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل خارج کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پرکرانے کا فیصلہ برقراررکھاہے۔

ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کے مطالبے پرسیکیورٹی کو جواز بناکرانٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 4 نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا اعلان کیاتھا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیاہے اور یہ اب مقابلے قازقستان میں کرانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیاگیاہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پرٹینس اسٹاراعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائی کاٹ کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپیل خارج ہونے کےبعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کی بجائے جونیئر ٹیم کو بجھوانے کا امکان ہے۔